سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، ہنڈرڈ انڈیکس 62 ہزار کی حد عبور کر گیا

Dec 04, 2023 | 09:17 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے۔

ہنڈرڈ انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 62 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا ہے۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 716 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 62 ہزار 234 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

مزیدخبریں