کندھ کوٹ:ٹرک اورمسافر وین میں تصادم،7 افراد جاں بحق

کندھ کوٹ:ٹرک اورمسافر وین میں تصادم،7 افراد جاں بحق
کیپشن: کندھ کوٹ:ٹرک اورمسافر وین میں تصادم،7 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: کندھ کوٹ میں کیڈٹ کالج کے قریب ٹرک اور مسافر وین میں تصادم سے 7 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹرک کراچی سے پنجاب اور وین کندھ کوٹ سے سکھر جا رہی تھی کہ کیڈٹ کالج کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹرک اور وین کے درمیان ٹصادم دھند کے باعث ہوا جب کہ حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔