پاکستان ساتویں ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں گولڈمیڈل جیت گیا

پاکستان نےساتویں ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں گولڈمیڈل جیت لیا
کیپشن: Pakistan won the gold medal in the 7th South Asian Karate Championship

ویب ڈیسک:پاکستان کی آرزونے ساتویں ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں  گولڈ میڈل جیت لیا۔
نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ساتویں ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کی آرزو نے66 کے جی کلاس میں گولڈ میڈل جیتا۔
انہوں نے پہلی فائٹ میں بھارت اور فائنل میں نیپال کی کھلاڑی کو شکست دی۔