جونیئرہاکی ورلڈکپ،5دسمبرسےشروع ہوگا

جونیئرہاکی ورلڈکپ،5دسمبرسےشروع ہوگا
کیپشن: The Junior Hockey World Cup will start from December 5

ویب ڈیسک:ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام جونیئر ہاکی ورلڈ کپ ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں 5 سے16 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔
قومی ٹیم ایونٹ میں شرکت کرےگی، پاکستان ٹیم ایونٹ کا پہلا میچ6 دسمبر کو نیدرلینڈ ،دوسرا میچ7 دسمبر کو نیوزی لینڈ جبکہ تیسرا میچ9 دسمبر کو بیلجیئم کے خلاف کھیلے گی۔
پاکستان ہاکی ٹیم آفیشلز میں ٹیم منیجر لیفٹیننٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر، ہیڈ کوچ رویلینٹ آلٹمنس، کوچنگ پینل میں اولمپیئن شکیل عباسی، محمد علی، محمد آصف،فزیو تھراپسٹ محمد اسلم شامل ہیں ۔
قومی ٹیم میں ویڈیو اینالسٹ ندیم لودھی ہونگے جبکہ منتخب کھلاڑیوں میں علی رضا، عبدالرافع ساجد گول کیپر، ارباز احمد، محمد سفیان خان، احتشام اسلم، عقیل احمد، عبدالمنان، محمد مرتضی یعقوب، زکریا حیات، محمد حیات، غضنفر علی، علی مرتضی، ارشد لیاقت، عبدالحنان شاہد، عبدالرحمن، عمر مصطفی، ابوزر، عبدالقیوم شامل ہیں، ریزرو کھلاڑیوں میں بشارت علی اور ارباز ایاز شامل ہیں۔