رواں سال کی10بہترین اینڈرائیڈایپس کی لسٹ جاری

رواں سال کی10بہترین اینڈرائیڈایپس کی لسٹ منظرعام پر
کیپشن: The list of 10 best Android apps of this year is out

ویب ڈیسک:رواں سال کےآخری مہینےکےموقع پر گوگل نے سال بھرکی بہترین اینڈرائیڈ ایپس کی فہرست جاری کردی ہے۔
تفصیلات کےمطابق سال کےآخرمیں گوگل پلےکی بہترین ایپس کےنام دیےگئےہیں اورحیران کن طورپرنئی چیزیں سیکھنےمیں مدددینےوالی تعلیمی ایپ امپرنٹ : لرن Visually سرفہرست رہی ہے۔
دوسرے نمبر پر میوزک ایپSpotify رہی۔
اس کے بعد تیسرا نمبر چیٹ جی پی ٹی کے نام رہا جو اس لیے حیران کن ہے کیونکہ خیال کیا جا رہا تھا کہ اسے سال کی بہترین ایپ قرار دیا جائے گا۔
ایک سال کے دوران آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ نے ٹیکنالوجی کی دنیا کو بدل کر رکھ دیا مگر گوگل نے اسے تیسرے نمبر پر رکھا۔
اس کے بعد نئے دوست بنانے میں مدد فراہم کرنے والی ایپ Bumble For Friends چوتھے نمبر پر رہی۔
5 واں نمبر ذہنی صحت سے متعلق ایپ Voidpet Garden: Mental Health کے حصے میں آیا۔یہ ایپ لوگوں کو اپنا خیال رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے جس سے ذہنی صحت بہتر ہوتی ہے۔
Artifact: Feed Your Curiosity نامی ایپ چھٹے نمبر پر رہی جو نئی چیزیں سیکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
ذہنی صحت کو بہتر بنانے کے لیے مدد فراہم کرنے والی ایک اور ایپ Artifact: Feed Your Curiosity کے حصے میں 7 واں نمبر آیا۔
کریکٹر اے آئی نامی ایپ8 ویں بہترین ایپ رہی اور اے آئی کے شعبے میں اسے بہترین قرار دیا گیا۔
PAW Patrol Academy اور AWorld کے حصے میں بالترتیب 9 واں اور 10 واں نمبر آیا۔