واٹس ایپ میں اسٹیٹس شیئرکافیچر متعارف کرانےکاامکان

واٹس ایپ میں اسٹیٹس شیئرکافیچر متعارف کرانےکاامکان
کیپشن: Possibility of introducing Status Share feature in WhatsApp

ویب ڈیسک:پیغام رسانی کی ایپلی کیشن واٹس ایپ کے اسٹیٹس میں شیئرکافیچرمتعارف کرائے جانےکاامکان ہے۔
 ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ جلد ہی ایسا فیچر متعارف کرانے والا ہے کہ اب یہاں لگائے گئے اسٹیٹس صارفین اپنے انسٹاگرام اور فیس بک اکاؤنٹ پر بھی پوسٹ کر سکیں گے۔
واٹس ایپ صارفین کو اپنے اسٹیٹس دوسرے پلیٹ فارمز پر شیئر کرنے کی اجازت دینے کے لیےآپشنل شیئرنگ کا طریقہ کار متعارف کروانے کی کوشش کر رہا ہے اور اس پر کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔
اس نئے فیچر کے تحت واٹس ایپ صارفین ایک ہی اسٹیٹس کو3 مختلف پلیٹ فارمز یعنی واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام پر  ایک ساتھ شیئر کر سکیں گے۔
یہ فیچر آپشنل ہوگا جس کا مطلب ہے کہ صارفین چاہیں تو ایسا کرسکیں گے، یعنی صارفین کو اختیار حاصل ہوگا کہ وہ اپنی مرضی سے انتخاب کریں کہ وہ اپنا واٹس ایپ اسٹیٹس فیس بک یا انسٹاگرام پر شیئر کرنا چاہتے ہیں یا نہیں۔
اس کے علاوہ صارفین کی جانب سے شیئر کیا گیا واٹس ایپ اسٹیٹس کون لوگ دیکھ سکیں گے، اس بات کا کنٹرول پہلے کی طرح صارفین کے اختیار میں ہی رہے گا۔
اس کا تعین صارفین اسٹیٹس کی پرائیویسی میں جاکر کرسکیں گے۔