ویب ڈیسک:امریکانےاسرائیل کوخبردارکیاہےکہ غزہ میں عام شہریوں کےقتل عام کوبندکرے۔
میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےامریکی سیکرٹری دفاع لائیڈ آسٹن کاکہناتھاکہ ہم عام شہریوں کی جانوں کے تحفظ اور انسانی امداد کی بلارکاوٹ ترسیل کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالتے رہیں گے۔ یہ نہ صرف اہم ترین کام ہے بلکہ بہترین حکمت عملی بھی ہے۔
لائیڈ آسٹن کامزیدکہناتھاکہ آپ یہ جنگ صرف شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنا کر ہی جیت سکتے ہیں۔ اس نوع کی جنگ میں عام شہری آبادی کو مرکزی اہمیت حاصل ہوتی ہے اور اگر اس آبادی کو دشمن کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جائے تو پھر اس حکمت عملی سے فتح شکست میں بدل جاتی ہے۔
امریکی سیکرٹری دفاع کاکہناتھاکہ غزہ میں عام شہریوں کی جانوں کا تحفظ اخلاقی ذمے داری کے ساتھ ساتھ اسٹریٹجک ضرورت بھی ہے۔
امریکی سیکرٹری دفاع نےیہ بیان ایک ایسےوقت میں دیاہےجب اسرائیل نے حماس پر جنگ کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے غزہ میں پھر سے شدید بمباری شروع کردی ہے اور ایک ہی روز میں 700سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
فلسطینی نیوز ایجنسی” وفا“ کے مطابق 7اکتوبرسےجاری جنگ میں16 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تعدبچوں اورخواتین کی ہے۔