ویب ڈیسک:پاکستان ٹیم کےآل راؤنڈرشاداب خان نیشنل ٹی20کپ میں میچ کےدوران انجری کاشکارہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق اتوارکوراولپنڈی اور سیالکوٹ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے شاداب کا پاؤں گیند پر آنے سے مڑ گیا جس کے باعث انہیں میدان سے باہر جانا پڑا۔
کراچی کےیوبی ایل اسٹیڈیم میں کھیلےگئےمیچ کےدوران اسٹریچر نہ ہونے کی وجہ سے شاداب خان کو کندھے پر اٹھا کر میدان سے باہر لے جایا گیا۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹر ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں راولپنڈی کی قیادت کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔