ویب ڈیسک:نیوزی لینڈ کی حکومت نے اسکولوں میں موبائل فونز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔
نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفر لیکسن نے یہ اعلان اس وقت کیا جب وہاں تعلیمی معیار میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔کچھ عرصے قبل تک نیوزی لینڈ کے اسکولوں کو دنیا میں بہترین تصور کیا جاتا تھا مگر پھر وہاں کے تعلیمی معیار میں تنزلی دیکھنے میں آئی۔
وزیراعظم کرسٹوفر لیکسن نے کہا کہ اسکولوں میں موبائل فونز پر پابندی سے طالبعلموں کا رویہ بہتر ہوگا اور انہیں پڑھائی پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ اس پابندی کا اطلاق آئندہ 100 دنوں کے دوران ہوگا۔