فیفا ورلڈکپ: فرانس نے پولینڈ کو 1-3 سے شکست دیدی

Dec 04, 2022 | 23:06 PM

ایک نیوز نیوز :فیفا ورلڈکپ 2022 کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں دفاعی چیمپئن فرانس نے پولینڈ کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا۔
قطری دارالحکومت دوحہ کے الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فیفا ورلڈکپ 2022 کے پری کوارٹرفائنل راؤنڈ میں دفاع چیمپئن فرانس زبردست مقابلے کے بعد پولینڈ کو 1-3 گول سے شکست دے دی۔ میچ کے 44 ویں منٹ میں فرانس کے اولیور جیروڈ نے بال کو جال میں پھینک کر پہلا گول کیا اور اپنی ٹیم کو برتری دلوائی۔

مزیدخبریں