بھارت میں راحت فتح علی خان کو گرفتار کیوں کیاگیا؟

Dec 04, 2022 | 22:30 PM

ایک نیوز نیوز :پاکستان کے معروف گلوکارراحت فتح علی خان کو بھارت میں کیوں گرفتار کیا گیا تھا ؟گیارہ سال بعد راحت فتح علی خان نے وجہ بتا دی ۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے بھارت میں اپنی گرفتاری کے حوالے سے ایک انٹرویو میں بات چیت کی ۔میزبان نے جب 2011 میں نئی دہلی میں اُن کی گرفتاری کے حوالے سے سوال پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ مجھے غیرملکی کرنسی بیرون ملک لے جانے کے حوالے سے بھارتی قوانین کے بارے میں علم نہیں تھا۔
انہوں نے بتایا کہ بھارت میں گرفتاری کے بعد حکومت پاکستان نے بہت زیادہ مدد کی اور اُن کے اقدامات کی وجہ سے ہی شام کو مجھے کلیئرنس مل گئی تھی۔

مزیدخبریں