چار ماہ اسمبلیاں نہیں ٹوٹیں گی ، پرویزالٰہی کا بڑا اعلان 

Dec 04, 2022 | 20:59 PM

ایک نیوز نیوز :وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مارچ تک اسمبلیاں نہیں توڑیں گے،چار مہینے کیلئے کچھ نہیں ہورہا ۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان سچے آدمی ہیں ، عمران خان کیساتھ پوری طرح کھڑے ہیں ،خان صاحب کو زبان دی ہے جب وہ کہیں گے توڑ دیں گے لیکن ابھی تک اسمبلیاں نہیںٹوٹ رہیں چار ماہ میں کچھ نہیں ہونے جارہا۔ان کا کہناتھا کہشہبازشریف ایکسپوز ہوچکے ہیں ،اب نوازشریف واپس نہیں آئیں گے،وہ واپس بھی آگئے تو ان کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی،انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے شریفوں کیلئےخوف پیداکردیا ،وہ شریفوں کے برے کام یاد کراتےہیں تو شریفوں کو برا لگتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) باجوہ نے ڈبل گیم کی اور نہ عمران خان نے ، تحریک انصاف کا ساتھ جنرل(ر) باجوہ کے کہنے پر نہیں دیا ،انہوں نے عثمان بزدار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ  عثمان بزدار نے 4 سال ضائع کئے ،عثمان بزدار کو ناظم تک میں نے بنوایا، اس وقت میری بات نہیں مانی گئی۔

مزیدخبریں