ایک نیوز نیوز :پتوکی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل شہید ہوگیا۔
پنجاب پولیس کا کانسٹیبل وسیم شہزاد لاہور میں ڈیوٹی کے بعد آبائی گھر وآپس جارہا تھاکہ نامعلوم افرادنے فائرنگ کردی ، موٹر سائیکل سوار کانسٹیبل کو سینے میں گولی لگی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا، کانسٹیبل کی لاش مردہ خانے منتقل کردی گئی ،تحقیقات جاری ہیں۔