ایران: جاسوسی کے الزام میں 4 افراد کو پھانسی

Dec 04, 2022 | 19:49 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز:ایران نے اسرائیل  کیلئے جاسوسی کے الزام میں 4 افراد کو تختہ دار پر لٹکادیا۔

ایران کی سرکاری خبر ایجنسی ارنا کے مطابق چاروں افراد پر اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے کام کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ مبینہ جاسوس ہتھیاروں سے لیس تھے اور یہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی سے کرپٹو کرنسی کی صورت میں معاوضہ لیتے تھے۔

’ارنا‘ کے مطابق جن افراد کو پھانسی دی گئی ان کے نام حسین اوردوخانزادہ، شاہین امامی محمود آبادی، میلاد اشرفی اور منوشہر شاہ بندی ہیں۔

مزیدخبریں