ایک نیوز نیوز :لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون نے زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا ۔
تفصیلات کےمطابق زیادتی کانشانہ بننے والی خاتون مہوش نے بچوں اور شوہر کے ہمراہ زمان پارک عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔متاثرہ خاتون نے کہا کہ تین ماہ قبل چار ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس ملزموں کو گرفتار کرنے کے بجائے صلح کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔
متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ سب انسپکٹر ارم شہزادی نے مرکزی ملزم اکرام کے سامنے مجھے تھپڑ مارے، انویسٹی گیشن پولیس نے ملزم کو رشوت کے عوض چھوڑ دیا، عمران خان نوٹس لے کر وزیراعلی پنجاب کو ملزمان گرفتار کرنے کا حکم دیں۔
زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کا عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج
Dec 04, 2022 | 19:38 PM