پنڈی ٹیسٹ میں جوروٹ کی لیفٹ ہینڈبلے بازی ، ویڈیووائرل

پنڈی ٹیسٹ میں جوروٹ کی لیفٹ ہینڈبلے بازی ، ویڈیووائرل
کیپشن: پنڈی ٹیسٹ میں جوروٹ کی لیفٹ ہینڈبلے بازی ، ویڈیووائرل

ایک نیوز نیوز :راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ کے دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنیوالے جوروٹ کی بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر جو روٹ پاکستان کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں رائٹ ہینڈ کے بجائے لیفٹ ہینڈ بیٹر کی طرح بیٹنگ کرتے بھی نظر آئے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے جو روٹ کو متعدد مواقع پر ریورس سوئپ شاٹس کھیل رہے ہیں ۔

دوسری اننگز میں جو روٹ نے 69گیندوں پر 73 رنز کی تیز اننگز بھی کھیلی۔


واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوچکا ہے ،انگلینڈ کو جیت کے لئے 8 وکٹ درکا جبکہ پاکستان کو 263 رنز بنانے ہوں گے۔