ایک نیوز نیوز :حکومت کی اہم اتحادی جماعت پیپلزپارٹی نے عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش پرقبول کرلی ، پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ عمران خان بات کرنا چاہ رہے ہیں تو غیر مشروط بیٹھیں تاکہ کوئی راستہ نکلے۔
تفصیلات کےمطابق لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضاگیلانی نے کہاکہ جب عمران خان نے الیکشن کرانے کا ہمارا مطالبہ نہیں مانا تھا تو ہم کیسے مانیں؟انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا رسک نہیں لیں گے، انہیں معلوم ہے کہ اسمبلیاں توڑ ینگے تو دو صوبوں میں الیکشن ہوں گے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ جو وزیراعلیٰ ایک ایف آئی آر درج نہیں کرا سکا وہ اسمبلی کیسے توڑے گا۔ان کا کہناتھا کہ سابق وزیراعظم کا جھوٹ پر مبنی بیانیہ ایکسپوز ہوچکا ہے، عمران خان کی غلط فہمی ہے کہ الیکشن ہوئے تو دو تہائی اکثریت ملےگی۔
یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ عمران خان نے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے خلاف میڈیا ٹرائل کیا، جب انکی باری آئی ہے تو کہتے ہیں فوری الیکشن ہو جائیں،ہم نے چھوٹے چھوٹے کیسز میں 10 دس سال قید بھگتی ہے جبکہ ان کے تو بڑے کیسز ہیں اس لیے خوفزدہ ہیں اور فوری الیکشن چاہتےہیں۔