ایک نیوز نیوز :اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے پر چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے مشاورتی ملاقاتوں کا شیڈول تبدیل کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے پر مشاورتی عمل تیز کردیا ۔ عمران خان پارٹی میں ہر سطح پر مشاورت کر رہے ہیں اس حوالے سے ڈویژنل سطح پر بھی مشاورت کی جا رہی ہے تاہم اب ڈویژنل سطح پر مشاورتی ملاقاتوں کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔چیئر مین تحریک انصاف کو آج سے ڈویژنل سطح پر مشاورت کا سلسلہ شروع کرنا تھا تاہم اب وہ کل سے ملاقاتوں کا آغاز کریں گے۔اس حوالے سے پنجاب کے تمام ڈویژن کے ارکان کو شیڈول سے آگاہ کردیا جائے گا اور پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی چیف وہپ کو آج ڈویژنل ملاقاتوں کا شیڈول دیا جائے گا۔واضح رہے کہ عمران خان اس وقت لاہور زمان پارک میں اپنی رہائش گاہ پر موجود ہیں اور پارٹی رہنما سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔
اسمبلیاں تحلیل کرنے کا معاملہ عمران خان کی ملاقاتوں کا شیڈول تبدیل
Dec 04, 2022 | 17:27 PM