ایک نیوز نیوز: رائے ونڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 18سالہ ذہنی اور جسمانی مفلوج لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم ریاض لڑکی کو زیادتی کے لیے قریبی کھیتوں میں لے گیا تھا لیکن پولیس نے محلے دار کی جانب سے اطلاع موصول ہونے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او رائیونڈ فاروق اعظم کے مطابق ملزم ریاض کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے جینڈر کرائم سیل کے حوالے بھی کر دیا گیا ہے۔
ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ خواتین اور بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
واضح رہے کہ پولیس کی نااہلی کی بدولت جرائم کی شرح میں بےحد اضافہ ہوگیا ہےاورعوام کو قیمتی سازو سامان سے محروم کیا جارہاہے جبکہ اغوائیگی کے واقعات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔