ایک نیوز نیوز: دنیا میں ماحولیات کے مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے گرین پیس کی شاندار شپ آئندہ ہفتے دبئی میں لنگرانداز ہونے کیلئے تیار ہے۔
یاد رہے کہ مصر نے ماحولیات کے مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے کوپ 27 کی میزبانی کی تھی۔ جس کے بعد اب یہ شپ دبئی کی بندرگاہ پر 7 دسمبر کو لنگرانداز ہونے جارہی ہے۔ دبئی آئندہ سال کوپ 28 کی میزبانی بھی کرنے جارہا ہے۔ یہ شاندار ایونٹ دبئی ایکسپو سٹی میں منعقد ہوگا۔ جہاں پر ماحولیاتی ماہرین کی ایک بڑی تعداد جمع ہوگی۔
دبئی ہاربر ٹرمینل کی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ 7 دسمبر کو ماحولیاتی ماہرین کو اپنی بندرگاہ پر خوش آمدید کہنے کیلئے تیار ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ 10 اور 11 دسمبر کو سیاح اس شپ کا دورہ کرسکیں گے جہاں انہیں موحولیاتی آلودگی سے پیدا ہونے والے مسائل کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے گی۔
اس کے علاوہ سیاح مشرق وسطیٰ اور نارتھ افریقہ سمیت دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے مسائل بارے بھی جان سکیں گے۔ بیان کے مطابق شپ میں ایک تصویری نمائش کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں دنیا کے قدرتی حسن کو محفوظ رکھنے کے حوالے سے خیالات شیئر کیے جائیں گے۔ اس شپ میں بچوں کے محظوظ کرنے کیلئے بھی جگہ مختص کی گئی ہے۔
اگر آپ بھی دبئی میں اس شپ کا دورہ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو ان کی ویب سائٹ پر ابھی رجسٹر ہونا ہوگا۔