طورخم سرحد پر کنٹینر الٹنے سے 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی

طورخم سرحد پر کنٹینر الٹنے سے 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی
کیپشن: طورخم سرحد پر کنٹینر الٹنے سے 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی

ایک نیوز نیوز: طورخم سرحد پر کنٹینر الٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق یہ حادثہ پاک افغان طورخم بارڈر پر بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا ہے، حادثے کے نتیجے میں ہلاکتوں کے ساتھ زخمی ہونے والے 8 افراد میں ایک بچہ بھی شامل ہے، بچے اور تین زخمیوں کو پشاور کے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے افراد میں فرنٹئیر کور کا اہل کار بھی شامل ہے،  ایف سی اہلکار طورخم سرحد پر معمول کی ڈیوٹی دے رہا تھا۔