لاہور: جی سی یونیورسٹی کے زیراہتمام سمٹ اور میراتھن ریس کا انعقاد

Dec 04, 2022 | 15:41 PM

JAWAD MALIK

عمران لطیف: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام سمٹ اور میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا ہے جس کا مقصدامن، رواداری اور انصاف کا فروغ ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج (جی سی)یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام سمٹ اور میراتھن ریس  کا انعقاد کیا گیاجس میں ملک بھر سے مختلف پرائیویٹ اور سرکاری یونیورسٹیز کے طلباء شرکت کی۔ میراتھن میں  پہلی مرتبہ لڑکیوں نے بھی شرکت کی،5 کلومیٹر طویل میراتھن ریس کا آغاز  گورنر ہاؤس سے کیا گی،وائس چانسلر پروفیسراصغر زیدی اور اساتذہ نے بھی طلباء کے ہمراہ ریس میں حصہ لیا، جی پی او چوک سے جی سی یونیورسٹی تک طالبات نے بھی ریس میں شرکت کی۔

وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی اصغرزیدی کاکہناہے کہ یہ دوسرا سال ہے جب جی سی یونیورسٹی میراتھن ریس کا انعقاد کر رہی ہے۔میراتھن کا مقصد امن، رواداری اور انصاف کا فروغ ہے۔طلباء کو صحت مند ہم نصابی سرگرمیوں کی فراہمی ضروری ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر اصغر زیدی نے کہایہ سرگرمیاں ان کی کردار سازی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، میراتھن ریس کا افتتاح کمشنر لاہور عامر جان نے کیا۔

مزیدخبریں