مصطفی نواز کھوکھر نے اسحاق ڈار کی معاشی پالیسیوں کا پوسٹ مارٹم کردیا

Dec 04, 2022 | 14:49 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹرمصطفی نواز کھوکھر نے ملکی معیشت پرنجی اخبارات کی خبریں شیئر کر دیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹرمصطفی نواز کھوکھر نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ معیشت بدستور بدحال اور دیوالیہ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا، کہا گیا ڈالر دو سو پر آ جائے گا، مہنگائی کم اور آئی ایم ایف کو سیدھا کر دیں گے۔

پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر نے کہاکہ الٹا آئی ایم ایف نے مزید ٹیکس لگانے تک اگلی قسط دینے سے ہی انکار کر دیا۔ان کاکہناتھا کہ دوست ممالک بھی پریشان۔ تو پھر مفتاح کو بلی چڑھا کر صرف وزیر بننا مقصود تھا؟

مزیدخبریں