ایک نیوز نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ بیٹسمین امام الحق ہر مرتبہ سنچری اسکور کرکے پویلین کی جانب مخصوص اشارہ کرتے ہیں۔ پنڈی ٹیسٹ کے دوران ایک صحافی کی جانب سے ان سے سوال پوچھا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے، میچ کے تیسرے روز جب امام الحق نے سنچری بنائی تو انہوں نے ایک اشارہ کیا جس کے بعد ڈگ آؤٹ میں موجود ساتھی کھلاڑیوں کو دکھایا گیا جو امام کے لیے تالیاں بجارہے تھے۔
???? up for @ImamUlHaq12 ????
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 3, 2022
Three consecutive Test hundreds at Pindi Cricket Stadium ????#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/cPE2FoRZ5n
امام الحق نے 180 گیندوں پر سنچری بنائی تاہم اس کے بعد ایک اشارے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس کے بارے میں مداح بھی شش و پنج میں مبتلا دکھائی دیے۔
اس حوالے سے دن کے اختتام پر پریس کانفرنس کے دوران سینئر اسپورٹس جرنلسٹ عبد الماجد بھٹی نے سوال کیا کہ 'اس اشارے کا کیا مطلب ہے اور آپ ہر مرتبہ سنچری کے بعد یہ کیوں کرتے ہیں؟'
Imam-ul-Haq's press conference at the end of the third day's play in Rawalpindi. #PAKvENG | #UKSePK https://t.co/cCDifQnUMv
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 3, 2022
امام الحق نے سوال کے جواب میں وجہ نا بتائی اور مسکراتے ہوئے کہا یہ تھوڑی ذاتی چیز ہے، یہ ٹیم کی بات ہے اس لیے اس کا جواب نہیں دینا چاہتا۔