الیکشن جب بھی ہو ئےPDM کو شکست ہو گی:مسرت جمشید چیمہ

Dec 04, 2022 | 11:57 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: ترجمان وزیراعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ‏جب بھی الیکشن کا اعلان ہوگا پی ڈی ایم  کی جماعتوں کو عبرت ناک شکست ہوگی۔

مسرت جمشید چیمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ موجودہ صورتحال میں ان چور جماعتوں کو عوامی جذبات کا اندازہ ہے، اسی لئے ہر ممکن طور پر الیکشن سے بھاگنا چاہتے ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ نواز شریف پہلے ہی اپنا پورا خاندان لندن فرار کرا چکا ہے، شہباز اینڈ پارٹی بھی اب مریم کے ابا جان کی تقلید کر رہی ہے۔

مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ ابھی تو ان کے وزراء آپس میں دست و گریبان ہونے لگے ہیں جلد ہی پی ڈی ایم ٹولہ ایک دوسرے کیخلاف بیانات کا بازار گرم کرے گا، امپورٹڈ حکومت اور ان کے حواریوں کے راستے جلد جدا ہونے والے ہیں۔

مزیدخبریں