اسکاٹ لینڈ یارڈکی نواز شریف کیخلاف تحقیقات نہ کرنے کی تصدیق

Dec 04, 2022 | 11:52 AM

ایک نیوز نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو انگلینڈ سے بڑی خوشخبری مل گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق ارشد شریف کے کینیا میں قتل کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے انگلینڈ میں سابق ترجمان تسنیم حیدر شاہ نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف پر اس قتل کا الزام عائد کیا تھا۔ انہوں نے اپنے الزام میں کہا تھا کہ قتل کی ساری سازش ان کے سامنے تیار ہوئی اور اس حوالے سے انہوں نے پولیس کے پاس جانے کا بھی اعلان کیا تھا۔ 

بتایا گیا ہے کہ تسنیم حیدر نے 18 اور 19 نومبر کو اپنے وکیل کے ذریعے اسکاٹ لینڈ یارڈ کو دوبارہ ثبوت پیش کیے۔ تسنیم حیدر نے لیگی قیادت پر ارشد شریف اور عمران خان کی قتل کی سازش کے الزام لگائے تھے۔ تسنیم حیدر اور پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔

ذرائع کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ نے نواز شریف اور مریم نواز کیخلاف ارشد شریف اور عمران خان کی قتل کی سازش کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز نہیں کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نومبر میں نواز شریف کیخلاف متعدد درخواستیں پولیس کو موصول ہوئیں۔ اس حوالے سے پہلی درخواست 5 نومبر کو دی گئی۔ 

تسنیم حیدر نے گیارہ نومبر کو قتل کی سازش کی درخواست پولیس کو دی،جس کے بعد تسنیم حیدر اور ان کے وکی9ل کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ 

تاہم اب اسکاٹ لینڈ یارڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ ثبوت قابل اعتماد ہوتے تو تحقیقات شروع ہوگئی ہوتیں۔ تمام شکایات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ شکایات کا جائزہ لیکر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ 

مزیدخبریں