حارث رؤف انگلینڈ کیخلاف دوسری اننگز میں باؤلنگ نہیں کرسکیں گے، پی سی بی

Dec 04, 2022 | 11:20 AM

ایک نیوز نیوز: پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ فاسٹ باؤلر حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں باؤلنگ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں پہلے روز فیلڈنگ کے دوران گر گئے تھے جس کے باعث ان کی ٹانگ میں کھچاؤ آ گیا تھا، حارث رؤف نے میچ کے دوسرے روز بھی باؤلنگ نہیں کی تھی۔

اب اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کا بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ حارث رؤف راولپنڈی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں باؤلنگ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔

پی سی بی کے مطابق حارث رؤف دائیں ٹانگ میں کھچاؤ محسوس کر رہے ہیں، حارث رؤف راولپنڈی ٹیسٹ میں صرف بیٹنگ کریں گے۔

مزیدخبریں