معروف اداکارہ مایا علی نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

Dec 04, 2022 | 11:18 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: پاکستان کی معروف اداکارہ مایا علی نے ہفتہ تین دسمبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرلی ہے۔ اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس روح پرور سفر کی تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں۔

عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود مایا علی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر اپنی ویڈیو بھی شئیر کی۔

انہوں نے ہر چیز کے لیے اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہوئے روحانی کیپشن لکھا کہ ”بیشک وہ جب چاہے اور جسے چاہے بلائے۔ میں نے اپنے احساسات کو بیان کرنے کی بے حد کوشش کی لیکن ہر بار اسے بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ کم پڑگئے“۔

اس موقع پر شوبز شخصیات اداکارہ Yumna Zaidi اور Zara Noor Abbas نے مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے ۔

واضح رہے کہ باصلاحیت اورخوبصورت پاکستانی اداکارہ مایا علی نے اپنے کیرئیر کا آغاز ڈرامہ سیریل Durr-e-Shehwar سے کیا ۔ انہوں نے ڈرامہ سیریل Aunn Zara سے مقبولیت حاصل کی ۔

ان کے حالیہ مقبول ڈراموں میں Pehli Si Muhabbat اور Jo Bichar Gaye شامل ہیں ۔

مزیدخبریں