پنڈی ٹیسٹ : پاکستان کو جیت کیلئے263 رنز ، انگلینڈ کو 8 وکٹیں درکار

پنڈی ٹیسٹ نتیجہ خیز مرحلے میں داخل: پاکستان کو جیت کیلئے263 رنز ، انگلینڈ کو 8 وکٹیں درکار
پنڈی ٹیسٹ آخری مراحل میں داخل: پاکستان کو جیت کیلئے343 رنز کا ہدف
کیپشن: Pindi Test enters final stages: Pakistan target 343 runs to win
پنڈی ٹیسٹ نتیجہ خیز مرحلے میں داخل: پاکستان کو جیت کیلئے263 رنز ، انگلینڈ کو 8 وکٹیں درکار
پنڈی ٹیسٹ آخری مراحل میں داخل: پاکستان کو جیت کیلئے343 رنز کا ہدف

ایک نیوز نیوز: راولپنڈی ٹیسٹ کا چوتھا روز اختتام پذیر، انگلینڈ نے دوسری اننگز 264 رنز  پر ڈیکلیئر  کرکے پاکستان کو جیت کیلئے 343 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان نے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز بنالئے۔ 

تفصیلات کے مطابق پنڈی ٹیسٹ نتیجہ خیز مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ انگلینڈ کے دئیے گئے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پہلی  وکٹ 20 رنز گری۔ عبداللہ شفیق 13 رنز بنانے کے بعد   انگلش باؤلر اولی روبنسن کی گیند پر  کیچ آؤٹ ہوئے  جس کے بعد آنے والے  اظہر علی نے 2 گیندوں کا سامنا کیا اور  ہاتھ پر گیند لگنے سے ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر میدان سے باہر چلے گئے۔

انگلینڈ کی دوسری اننگز:

دوسری اننگز  کے آغاز میں  انگلینڈ کھلاڑی  بین ڈکٹ  نسیم شاہ کی گیند پر سلمان آغا کو کیچ دے بیٹھے اور  پہلے اوور کی دوسری گیند پر صفر پر  ہی آؤٹ ہوگئے۔

 انگلش کھلاڑی  اولی پوپ کو  بھی محمد علی نے صرف 13 رنز کے ساتھ پویلین واپس بھیج دیا، جس کے بعد  14  ویں اوور کے دوران محمد علی نے ہی انگلش کھلاڑی  زیک کرولی  کو ففٹی ہوتے ہی پویلین کی راہ دکھادی۔

مہمان ٹیم کی چوتھی وکٹ اس وقت گری جب  بلے بار جوروٹ  زاہد محمود کی گیند پر امام الحق کو کیچ دے بیٹھے اور 73 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد  انگلینڈ کپتان بین اسٹوکس بھی زیادہ دیر پچ پر نہ رہ سکے اور 3 گیندوں پر  صفر رنز کے ساتھ آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی پہلی اننگز:

واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان  ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 579 رنز بنا کر  آؤٹ ہو گئی ۔

چوتھے روز   کے میچ میں  آغا سلمان 63 گیندوں پر  53 رنز کے ساتھ ول جیکس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ زاہد محمود 17 رنز بنا کر اسٹمپڈ آؤٹ ہوئے اس کے بعد  حارث رؤف بھی 12 رنز بنا کر ول جیکس کا شکار ہوگئے۔ 

انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ 2  وکٹیں جیک لیچ کے حصے میں آئیں،  انگلینڈ کو پاکستان پر   پہلی اننگز میں 78 رنز کی سبقت حاصل ہو گئی ہے۔

انگلینڈ نے پنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 657 رنز بنائے تھے، انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک نے 153، اولی پوپ نے 108، بین ڈکٹ نے 107 اور ریک کرالی نے 122 رنز کی اننگز کھیلی تھیں جبکہ پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے 4 اور نسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا