ایک نیوز نیوز: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ خزانہ مفتاع اسماعیل حکومت کی معیشت کا پوسٹ مارٹم کر رہا ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ عمران خان 30 دسمبر تک الیکشن کی تاریخ لے گا یا پھر اسمبلیاں توڑ دے گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ گیند حکومت کے کورٹ میں ہے سیاست آباد کریں یا برباد کریں۔
شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ چار چار وزراء مل کر بھی بیانات دیں تو کوئی اُن کی بات نہیں سنتا۔حکومت عوام میں جانے کے قابل نہیں ہے، الیکشن سے فراری الیکشن کی تیاری کریں۔