نوشہرہ: دہشتگردوں کے حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

Dec 04, 2022 | 11:00 AM

ایک نیوز نیوز: نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 3 پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نمازجنازہ نوشہرہ کی پولیس لائن میں ادا کی گئی۔ جس میں آئی جی پولیس خیبرپختونخوا سمیت دیگر اعلیٰ افسران اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ شہداء کو سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپردخاک کردیا گیا۔ 

یاد رہے کہ نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے تین اہلکار شہید ہوگئے تھے۔ پولیس کے مطابق موبائل علاقے میں گشت پر تھی کہ اس دوران حملہ کیا گیا۔ 

شہداء میں حوالدار، سپاہی اور ڈرائیور شامل تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد دو تھی جو موٹرسائیکل پر سوار تھے۔ 

مزیدخبریں