اسد قیصر نے فیصل واوڈا کواحسان فراموش قرار دیدیا

Dec 04, 2022 | 10:37 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اور  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے فیصل واوڈا کو احسان فراموش قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اسد قیصر نے پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈا کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فیصل واوڈا کو صرف عمران خان کی کرسی پر نہیں بٹھایا، باقی سب کچھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا نے کم ظرفی دکھاتے ہوئے بڑا ظلم کیا، فیصل واوڈا چاپلوسی میں بہت آگے بڑھ گئے تھے، ان کے اختلاف کرنے کے پیچھے ان کی خود غرضی اور کم ظرفی شامل ہے۔

مزیدخبریں