ایک نیوز نیوز: وزیرخارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے یوم ثقافت کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرادری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سندھ کی ثقافت انڈس اور اسلامی تہذیب کا حسین امتزاج ہے۔ سندھی لباس، ادب، موسیقی اور کھانے منفرد پہچان رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملکی ثقافت، آرٹ اور ادب کا فروغ پیپلز پارٹی کا منشور ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے بھی سندھ کے یوم ثقافت کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ جس میں سندھی عوام کو مبارکباد دی گئی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سندھی ثقافت مہمان نوازی، رواداری اور محبت سے مالامال ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی ثقافت دلکش روایات کی امین ہے، یونیسکو کی فہرست میں شامل موہنجوداڑو اور مکلی کی ثقافت دنیا بھر میں پسند کی جاتی ہے۔