لاہور آج آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر

پنجاب اور کے پی میں دھند کا راج،موٹر وے ٹریفک کیلئے بند
کیپشن: پنجاب اور کے پی میں دھند کا راج،موٹر وے ٹریفک کیلئے بند

ایک نیوز نیوز: باغوں کا شہر لاہور آج بھی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے، غیر سرکاری اعدادوشمار کے مطابق دوپہر کے وقت شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس 208 ریکارڈ ر کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں صبح اور شام کے وقت دھند کیساتھ ساتھ اسموگ کی شدت بھی برقرار ہے۔ باغوں کا شہر لاہور آج بھی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔ دوپہر کے وقت شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس 208 ریکارڈر کیا گیا۔

محکمہ ماحولیات کی جانب سے جاری کردہ ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق ٹاؤن ہال میں ائیر کوالٹی انڈیکس 116 جبکہ ٹائون شپ میں 85ریکارڈ کیا گیا۔

طبی ماہرین کہتے ہیں اسموگ فضا میں موجود گرد، کیمیکلز، دھوئیں اور نمی کے باعث بنتی ہے جس سے سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہوتا لہذا شہری ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ بعض میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے باعث موٹر وے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک، لاہور ملتان موٹر وے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک اور موٹر وے ایم 5 شجاع آباد، جلالپور انٹرچینج بند رہے گی۔

موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے درخانہ تک بند کردی گئی ہے جبکہ موٹر وے ایم ون پر برہان تا صوابی سوات ایکسپریس وے پر کرنل شیرخان انٹرچینج سے اسماعیلہ تک ٹریفک معطل ہے۔

موٹر وے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دھند کے باعث گاڑی چلاتے وقت فوگ لائٹ کا استعمال لازمی کریں اور  مکل احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔