ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اسمبلی 15 دسمبر کو تحلیل کرنے کے فیصلے پر اپوزیشن نے نئی سیاسی حکمت عملی تیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی 15 دسمبر کے بعد تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے بھی انتظار کرو اور دیکھو کی پالیسی پر چلنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سیاسی کارڈ سینے سے لگالیے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ پندرہ دسمبر تک مؤخر ہونے کے فیصلے کے پیش نظر اپوزیشن نے وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد لانے اور گورنر کی طرف سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ عارضی طور پر روک دیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم نے نئی صورت حال پر اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے جلد پی ڈی ایم میں شامل اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوگا۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب واضح کرچکے ہیں کہ عمران خان کا حکم ملتے ہی اسمبلی تحلیل کردیں گے جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما وضاحت کرچکے ہیں کہ اسی ماہ صوبائی اسمبلیاں تحلیل کردی جائیں گی۔