سعودی عرب کی پاکستانی سفارت خانے پر حملے کی مذمت

سعودی عرب کی پاکستانی سفارت خانے پر حملے کی مذمت
کیپشن: سعودی عرب کی پاکستانی سفارت خانے پر حملے کی مذمت

ایک نیوز نیوز: سعودی عرب نے کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے کی مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پرتشدد کارروائیوں کو مسترد کرتے ہیں، سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کے ساتھ ہے۔

 واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستان کے سفارتی حکام پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔

گولی لگنے سے پاکستانی ناظم الامور کا گارڈ زخمی ہو گیا، اُس کے سینے میں 3 گولیاں لگیں، جس کا علاج جاری ہے۔