اوکاڑہ میں پولیس مقابلہ،2 ڈاکو ہلاک ،2 فرار

Dec 04, 2022 | 08:59 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: اوکاڑہ کے تھانہ صدر کی حدود میں پولیس مقابلہ میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں 4 ڈاکو واردات میں مصروف تھے کہ پولیس پہنچ گئی، اس دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، گولیاں لگنے سے 2 ڈاکو موقع پر ہلاک جبکہ ان کے 2 ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔

ڈی پی او اوکاڑہ فرقان بلال کا کہنا ہے کہ پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے جن کو بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزیدخبریں