کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں آج یوم ثقافت منایا جارہا ہے

کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں آج یوم ثقافت منایا جارہا ہے
کیپشن: Culture Day is being celebrated today across Sindh including Karachi and Hyderabad(file photo)

ایک نیوز نیوز: کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں آج سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کا دن انتہائی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے مختلف شہروں میں یوم ثقافت کے حوالے سے مختلف پروگرام، شو اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

آج سندھ کے یوم ثقافت کے موقع پر پیپلز بس سروس کا عملہ اجرک اور سندھی ٹوپی میں نظرآئے گا۔

آج کراچی میں یوم ثقافت کی مرکزی تقریب کراچی پریس کلب کے سامنے منعقد ہوگی، شہر بھر سے ثقافتی لباس میں ملبوس شہری ریلیوں کی شکل میں ثقافتی تقریب میں شرکت کریں گے۔