ایک نیوز نیوز: حیدرآباد پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے سے منشیات کا بڑا ڈیلر مارا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی حیدرآباد امجد شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ حالی روڈ پر پولیس نے رات گئے منشیات کے اڈے پر چھاپہ مارا، اس دوران منشیات فروشوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔
امجد شیخ نے کہا کہ منشیات فروشوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل زوہیب خان شدید زخمی ہوگیا۔
ایس ایس پی حیدرآباد نے دعویٰ کیا کہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں آئس ڈیلر ہدایت اللہ مارا گیا۔
حیدرآباد پولیس کے مطابق منشیات فروشوں کے ساتھ پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے پولیس کانسٹیبل کو کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔