ایک نیوز نیوز : وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کے مذاکرات کی پیشکش پر مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا ۔
تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم اسمبلی تحلیل اور مذاکرات کے معاملے پر عمران خان کی پیش کش کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے بھی مشاورت کریں گے اور حتمی مشاورت کے بعد عمران خان کی پیش کش پر پالیسی بیان جاری کیا جائے گا۔ماڈل ٹاؤن میں لیگی رہنماؤں کے اہم اجلاس میں شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان اسمبلیاں توڑنے کی خواہش پوری کرلیں، جہاں اسمبلی توڑیں گے وہاں الیکشن ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان سنجیدہ ہیں تو مذاکرات کیلئے تیار ہیں، چاہتے ہیں معاملہ بگڑنے کے بجائے بہتری کی طرف آئے، مذاکرات کسی پیشگی صورت کے بغیر ہوں گے، مل کر مسائل حل کرنے کا نام ہی سیاست ہے، ملکی مستقبل کے فیصلے سیاستدانوں کو ہی کرنے ہیں اور سارے کام آئین و قانون کے مطابق ہی ہوگا۔