ذرائع کے مطابق یہ سہولت جناح اسپتال اور دیگر بڑے اسپتالوں میں میسر ہونگی۔ ایک اندازے کے مطابق لاہور میں ہر سال 400سے زائد نامعلوم لاشوں کی تدفین کی جاتی ہے۔بائیومیٹرک نظام کے تحت نامعلوم لاش اور مریض کی شناخت کےبعد اس کے لواحقین کو اطلاع دی جاسکے گی۔
لاشوں کے ساتھ ساتھ متعدد نامعلوم مریضوں کو بھی اسپتال لایا جاتاہے۔ محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری اور سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں یکساں سہولت دستیاب ہونگی۔ نامعلوم لاشوں کی شناخت پر آنے والا خرچ محکمہ صحت کو ادا کرے گا۔