حکومت مخالف مظاہرے،بنگلہ دیشی ٹیم کا میر پور میں پری سیریز ٹریننگ سیشن منسوخ  

حکومت مخالف مظاہرے،بنگلہ دیشی ٹیم کا میر پور میں پری سیریز ٹریننگ سیشن منسوخ  
کیپشن: Anti-government protests, pre-series training session of Bangladeshi team canceled in Mirpur

ایک نیوز:  بنگلادیش میں حکومت مخالف مظاہروں کے باعث بنگلا دیش ٹیم کا میرپور میں پری سیریز ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بنگلادیشی ٹیم نےکل میرپورکے شیربنگلا نیشنل کرکٹ  سٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لینا تھا۔

ذرائع  کا کہنا ہے بنگلا دیش ٹیم کا ٹریننگ سیشن ملک میں غیر معمولی صورتحال کے باعث منسوخ کیا گیا۔

بنگلادیش اے ٹیم نے 7 اگست جبکہ سینئر ٹیم نے 17 اگست کو پاکستان پہنچنا ہے، اب تک بنگلا دیش اے ٹیم کی پاکستان روانگی 6 اگست کو شیڈولڈ ہے، بنگلا دیش اے ٹیم اور پاکستان شاہینز کے درمیان پہلا میچ 10 اگست کو شیڈول ہے۔