ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیرِ اعظم  

Aug 04, 2024 | 21:04 PM

ایک نیوز:وزیراعظم محمد شہباز شریف  نے کہا ہے   ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ 

  تفصیلات کے مطابق  وزیرِ اعظم  شہباز شریف کی زیرِ صدارت ٹریک اینڈ ٹریس کے حوالے سے جائزہ اجلاس  ہوا، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے معاشی ٹیم کو ایف بی آر کی ٹرانسفارمیشن کی رفتار کو تیز کرنے کا ہدف دے دیا ، وزیرِ مملکت برائے خزانہ کو ایف بی آر ٹرانسفارمیشن منصوبے کی نگرانی کی ذمہ داری سونپ دی ۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا  مکمل ڈیجٹائزیشن اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ریسٹرکچرنگ ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان کا حصہ ہیں ، پاکستان کے ٹیکس نظام کی بہتری کیلئے ایف بی آر کی اصلاحات بہت ضروری ہیں،پاکستان کے غریب عوام کی ایک ایک پائی بچانے کیلئے دن رات محنت کریں گے، ایف بی آر کی ڈیجیٹائیزیشن حکومت کی اولین ترجیح ہے ، ایف بی آر کی ڈیجیٹائیزیشن میں کسی قسم کا تعطل قبول نہیں ہے۔   

وزیرِ اعظم کو ٹریک اینڈ ٹریس کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی، اجلاس کو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ایف بی آر کی ڈیجیٹائیزیشن پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا  ،   وزیرِ اعظم  نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے حوالے سے خرابیوں و بے ضابطیوں کے ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت  دے دی ۔ 

محمد شہباز شریف نے ایف بی آر کی ٹریک اینڈ ٹریس کے مکمل نفاذ میں غفلت کے ذمہ داران کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلئے تمام اقدامات پر جلد عملدرآمد کی بھی ہدایت دی ہے۔    

 اجلاس میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، احد خان چیمہ، وزیرِ مملکت علی پرویز ملک، وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی ۔   

مزیدخبریں