کراچی کا میئر صرف شاہراہ فیصل ،ڈیفنس اور کلفٹن کا میئر ہے،فاروق ستار 

کراچی کا میئر صرف شاہراہ فیصل ،ڈیفنس اور کلفٹن کا میئر ہے،فاروق ستار 
کیپشن: The mayor of Karachi is only the mayor of Shahrah Faisal, Defense and Clifton, Farooq Sattar

ایک نیوز: رہنما ایم کیو ایم ڈاکٹرفاروق ستار  نے کہا ہے کراچی کا کوئی پرسان حال نہیں یہ مئیر شاہراہ فیصل، ڈیفنس اور کلفٹن کا مئیر ہے۔  

تفصیلا ت کے مطابق  ڈاکٹر فاروق ستار  نے ایک تقریب کے دوران خطاب  کرتے ہوئے کہا انسانوں نے بیدردی کے ساتھ قدرتی ذرائع کو استعمال کیا ہے ،دنیا کے قدرتی وسائل کم ہو رہے ہیں ہمارے نظام تنفس کے لئے شجرکاری ضروری ہے ، ہیٹ ویوو نے سندھ بلوچستان کے ساحلی علاقوں اور کراچی کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ 

رہنما ایم کیو ایم کا کہناتھا  یہ میئر کراچی امیر علاقوں کا مئیر ہے ،لاہور کی شدید بارشوں میں ہر وزیراعلی ٰکے کام کی تعریف ہوتی ہے ، کراچی کا کوئی پرسان حال نہیں یہ مئیر شاہراہ فیصل، ڈیفنس اور کلفٹن کا مئیر ہے،400ارب کا ٹیکس دینے والا شہر بنیادی سہولیات سے محروم ہے ،ہمارے  بائیکاٹ  کے صدقے جماعت اسلامی شہر کی سیٹوں پر قابض ہے ۔ 

انہوں نے بتایا ایم کیو ایم نے ملک بھر میں شجر کاری مہم کا سلسلہ شروع کردیا ہے، اب پورے ملک میں کروڑوں درخت لگانے کا سلسلہ متحدہ قومی موومنٹ نے شروع کردیا ہے ،ہم نے ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے ترقی کے منازل طے کرنے ہیں ہم نے استعمال کئے ہوئے پھلوں کے بیجوں کو زمین میں بونا ہے، ہم نے بے جا قدرتی وسائل کا استعمال نہیں کرنا ہے، پانی کو کم ازکم استعمال کرنا ہے اسے ضائع کرنے سے بچانا ہے،ہمارے آباؤاجداد نے اپنی ہمت و حوصلے سے اس ملک کو بنایا ہے ، آج ہماری نسل کو اس ملک کو بچانا ہے۔ 

ان کا مزید کہناتھا  ہم نے اپنے حقوق کے لئے ہر قانونی راستہ اختیار کرنا ہے ، ہم نے عظیم الشان یوتھ کنونشن کیا ہے ، اب ہمیں اس عوامی جدوجہد کو بڑھانا ہے، ہم نے آرٹیکل 140 اے کا مقدمہ عدالت سے جیتا ہے، کوٹہ سسٹم کا مقدمہ سپریم کورٹ میں چل رہا ہے ، کراچی کی آبادی میں اضافہ ایم کیو ایم کی وجہ سے ممکن ہوا ،لوگوں کے پاس بجلی کے بل ادا کرنے کے پیسے نہیں ،آئی پی پیز کے لئے ایک قومی پالیسی فریم ورک تیار ہو رہا ہے،بہت جلد بجلی کے نرخ کم ہوں گے ،یوم استحصال کشمیر پورے ملک میں منایا جائے گا ،ایم کیو ایم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے ،ہم بھارت کے ظالمانہ ہتھکنڈوں کی سخت مذمت کرتے ہیں ۔