عالمی تعاون سے پاکستان میں جاری منصوبوں کی تفصیلات جاری

عالمی تعاون سے پاکستان میں جاری منصوبوں کی تفصیلات جاری
کیپشن: Details of ongoing projects in Pakistan with international cooperation

 ایک نیوز: پاکستان میں عالمی تعاون سے جاری منصوبوں کی تعداد 298 ہوگئی۔
 دستاویز ات کے مطابق کثیر الجہتی منصوبے 146، دو طرفہ منصوبوں کی تعداد 152 ہوگئی، ملک میں عالمی بینک کے قرض سے اس وقت 58 منصوبے جاری ہیں،58 منصوبوں کی لاگت 14 ارب 80 کروڑ 68 لاکھ ڈالر ہے۔
منصوبوں کیلئے 6 ارب 16 کروڑ 21 لاکھ ڈالر رقم جاری ہو چکی ہے، عالمی بینک کی گرانٹ سے ملک میں 5 منصوبے جاری ہیں، گرانٹس پر جاری 5 منصوبوں کی لاگت 10 کروڑ 58 لاکھ ڈالر ہے، عالمی بینک رقم میں سے 2 کروڑ 78 لاکھ ڈالر رقم جاری کر چکا ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک کے قرض پر  14 منصوبے جاری ہیں،اے ڈی بی کے 40 منصوبوں کی لاگت 7 ارب 23 کروڑ 24 لاکھ ڈالر ہے،40 منصوبوں کیلئے اے ڈی بی 3 ارب 20 کروڑ 27 لاکھ ڈالر جاری کر چکا ہے۔
 اے ڈی بی کی گرانٹس پر جاری 14 منصوبوں کی لاگت 9 کروڑ 73 لاکھ ڈالر ہے، اے ڈی بی 14 منصوبوں کیلئے 3 کروڑ 83 لاکھ ڈالر گرانٹس دے چکا ہے،آئی ایف اے ڈی کے قرض پر ایک منصوبہ جاری ہے،آئی ایف اے ڈی کے جاری 6 منصوبوں کی لاگت 34 کروڑ 91 لاکھ ڈالر ہے۔
 آئی ایف اے ڈی منصوبوں کیلئے 16 کروڑ 8 لاکھ ڈالر رقم جاری کر چکا ہے ،یورپی یونین کی گرانٹس پر ملک میں 21 کثیر الجہتی منصوبے جاری ہیں،یورپی یونین کے جاری 21 منصوبوں کی لاگت 70 کروڑ 92 لاکھ ڈالر ہے،یوپی یونین منصوبوں کیلئے 38 کروڑ 85 لاکھ ڈالر جاری کر چکا ہے۔
چائنہ کے پاکستان میں مجموعی طور پر 15 منصوبے جاری ہیں، چین ایک منصوبے کیلئے قرض اور 14 کے لیے گرانٹس دے رہا ہے،چین کی گرانٹس پر جاری 14 منصوبوں کی لاگت 31 کروڑ 98 لاکھ ڈالر ہے ،چین 14 منصوبوں کے لیے 25 کروڑ 27 لاکھ ڈالر جاری کر چکا ہے، سعودی عرب کے13 کوریا کے 15 منصوبے جاری ہیں،اٹلی ، جرمنی ، فرانس اور یوکے کے مجموعی طور پر 60 منصوبے جاری ہیں۔