چیئرمین پی ٹی اے کا ملک میں وی پی این بلاک کرنیکا عندیہ

چیئرمین پی ٹی اے کا ملک میں وی پی این بلاک کرنیکا عندیہ
کیپشن: Chairman PTA's suggestion to block VPN in the country

ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس کو پورے ملک میں بلاک کیا جا سکتا ہے ۔
چیئر مین پی ٹی حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت وی پی این کی وائٹ لسٹنگ کررہی ہے جسکے بعد غیرمجاز وی پی این پاکستان میں نہیں چل سکیں گے، وی پی این کے باوجود پاکستان میں سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس کے صارفین کی تعداد میں70فیصد کمی ہوئی ہے،پاکستان میں صرف30فیصد صارفین وی پی این کے ذریعے ایکس استعمال کر رہے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی اے نے مزید کہا کہ حکومت جس دن کہے گی اسی روز ایکس کھول دینگے، ایکس نے پی ٹی اے کی شکایت پر گزشتہ 3اہ میں صرف7فیصد عمل کیا۔
چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ متنازع یا خلاف قانون پوسٹس پر پورا فیس بک یا ٹوئٹر بلاک کرسکتے ہیں لیکن کسی مخصوص پوسٹ کو بلاک کرنا ممکن نہیں۔
ملک میں60فیصد آبادی کو انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہے، سیٹیلائٹ پالیسی مکمل ہو گئی ہے، 5G نیلامی اگلے برس مارچ میں ہونے کا امکان ہے، پی ٹی اے نے محرم9مئی اور الیکشن سمیت گزشتہ سال 4 مرتبہ موبائل سروس بند کی ہے۔