ایک نیوز: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ویمنز کرکٹ اوپن ٹرائلز کل سے شروع ہونگے۔
14 شہروں میں یہ ٹرائلز تین ستمبر تک جاری رہیں گے، انڈر19اور ایمرجنگ ٹرائلز کا مقصد ملک بھر سے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے، پہلی بار سوست وادی میں ٹرائلز کا انعقاد ہورہا ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے رضوان ،بابراعظم اور شاہین آفریدی کے خلاف ایکشن لینے کی تیاری کر لی ہے۔
بابراعظم رضوان شاہین کے خلاف ڈسپلن کمیٹی بنائے جانے کا امکان ہے، ڈسپلن کمیٹی تینوں کھلاڑیوں کی گروپنگ سے متعلق رپورٹ مرتب کرےگی ، پی سی بی کو تینوں کھلاڑیوں کی گروپنگ سے متعلق رپورٹ موصول ہوئیں ہیں۔
تینوں کھلاڑیوں کے آپس میں تعلقات خراب ہونے کے حوالے سے بھی رپورٹ موصول ہوئی ہیں، ڈسپلن کمیٹی کی رپورٹ کے بعد تینوں کھلاڑیوں کے خلاف ایکشن لیاجائےگا۔