ایک نیوز:صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا۔
لاہور کے مختلف علاقوں ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی، میسن روڈ ، لارنس روڈ، چوبرجی اور اطراف میں بادل برسے ،لکشمی چوک، قلعہ گجر سنگھ، ایجرٹن روڈ، ڈیوس روڈ اور اطراف میں بھی بوندا باندی جاری ہے۔
بوندا باندی، کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی آگئی جبکہ ٹھنڈی ہوا چلنے سے شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا ، گرمی اور حبس کی چھٹی سے گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 34ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،ہوا میں نمی کا تناسب74فیصد ہے، عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور پانچویں نمبر پر آگیا ۔