آئمہ کی جدہ میں میوزک نائٹ میں پرفارمنس،مداحوں کی تنقید

آئمہ کی جدہ میں میوزک نائٹ میں پرفارمنس،مداحوں کی تنقید
کیپشن: Aima's performance at music night in Jeddah, criticism from fans

ویب ڈیسک:سعودی عرب کے شہر جدہ میں جدہ سیزن کے زیر اہتمام پاکستانی اور انڈونیشین میوزک نائٹ کا انعقاد کیا گیاجس میں ہزاروں پاکستانیوں نے شرکت کی۔
 پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ، بلال سعید، سونو ڈانس گروپ اور انڈونیشیا کی صف اول کی گلوکار ہ لیڈی را را نے بھی اس میوزک نائٹ میں فارم کیا،اسکے علاوہ اس میوزیکل نائٹ میں اداکار کاشف خان اور انکی بیٹی ٹک ٹاکر ربیکا خان نے بھی شرکت کی۔
گلوکارہ آئمہ بیگ نے چند دن قبل سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی تھی کہ وہ عمرہ کرنی جارہی ہیں اور کچھ وقت میوزک سے کنارہ کشی کریں گی مگر سعودی عرب میں میوزک نائٹ میں پرفارم کرتے مداحوں نے گلوکارہ کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اس سے قبل آئمہ نے عمرہ کی بھی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں تھیں،گلوکارہ کا کہنا تھا کہ وہ کسی کام کے سلسلے میں پاکستان سے باہر گئی ہیں جبکہ اب انکی جدہ میں میوزیکل نائٹ میں پرفارمنس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔