دریائے سندھ میں پانی کی آمد3لاکھ اور اخراج2لاکھ کیوسک سے زائد ہے:ترجمان واپڈا

دریائے سندھ میں پانی کی آمد3لاکھ اور اخراج2لاکھ کیوسک سے زائد ہے:ترجمان واپڈا
کیپشن: The inflow of water in the Indus River is more than 3 lakh and the outflow is more than 2 lakh cusecs: Spokesman WAPDA

ایک نیوز: ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ تربیلا کے مقام پردریائے سندھ میں پانی کی آمد 3 لاکھ 41 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 86 ہزار کیوسک ہے۔
منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 28 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 10 ہزار کیوسک ہے، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 91 ہزار 400 اوراخراج 3 لاکھ 86 ہزار 700 کیوسک ہے، ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 81 ہزار 500 اور اخراج 54 ہزار 300 کیوسک ہے۔
  ترجمان واپڈا کے مطابق نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 83 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 83 ہزار 500 کیوسک ہے، تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 49 لاکھ 16 ہزار ایکڑ فٹ ہے، منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 45 لاکھ 74 ہزار یکڑ فٹ ہے۔
  چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 75 ہزار ایکڑ فٹ ہے، تربیلا ،منگلااورچشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 95 لاکھ 65 ہزار ایکڑ فٹ ہے،نوشہرہ پر دریائے کابل اور منگلا پردریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24 گھنٹے کےاوسط بہائوپر مشتمل ہیں۔